عالمی اقتصادی غیریقینی صورتحال سونا مہنگا ہونے کی اہم وجہ قرار
سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کی وجوہات جاننے کیلئے پوری دنیا سرگرداں ہے، لیکن اگر بغور دیکھا جائے تو عالمی اقتصادی غیریقینی صورتحال سونا مہنگا کی اہم وجہ ہے، تاہم اس کے باوجود ماہرین اپنی طرف سے طرح طرح کے آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں۔
آج کی اس عالمی اقتصادی غیریقینی صورتحال میں سرمایہ کاروں کو اپنا سرمایہ محفوظ بنانے اور مزید کاروبار کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا تھیں، اس دوران انہیں واحد سونا ایسا ذریعہ ملا، کہ اس میںنہ صرف وہ اپنا سرمایہ محفوظ بنا سکتے تھے بلکہ اس میں کاروبار کے بھی بیش بہا مواقع موجود تھے، یعنی سرمایہ کاروں کے نظر میں سونا ان کی دولت کیلئے ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر سامنے آ گیا۔
عالمی اقتصادی غیریقینی صورتحال کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے اپنی جمع پونجی گولڈ مارکیٹ میں جھونک دی جس کے مثبت نتائج تو سامنے آنے لگے لیکن اس کی وجہ سے سونا اس قدر مہنگا ہوا بلکہ کم وقت میں سونے کی قیمت نے اس قدر اونچی اڑان بھری کہ اسے قابو کرنا کسی کے بھی بس میں نہ تھا، بس یہی و گھن چکر تھا کہ جس میں سونا ریکارڈ مہنگائی کی حدوں کو جا پہنچا۔
سونے کی قیمت میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ روز 3,550 ڈالر فی اونس کو عبور کر کے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروبار کیلئے سونا مقبول کیوں ؟
آسٹریلیا میں کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی اقتصادی غیریقینی صورتحال یا اتھل پتھل کے حالات میں یہ ایک لازمی امر ہے کہ سونا ہی وہ واحد کاروبار ی ذریعہ ہے جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، اور جسے کاروباری طبقہ کی جانب سے طویل عرصے سے پسند بھی کر جاتا رہا تھا، کیونکہ اس کی قدر کو نسبتاً مستحکم سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر سٹاک کے مقابلے میں، اگر اسے خرید کر محفوظ کیا جائے تو خرچ کرتے ہوئے اس میں اضافہ ہی دیکھنے میں آئے گا، یہ ایک لو لیول سے لے کر کسی بڑے کاروبار تک ہر سطح پر مسائل حل کرنے کا طریقہ مانا جاتا ہے۔
واٹرر نے الجزیرہ کو بتایا کہ ایک چیز جس سے مالیاتی منڈیوں کو شدید نفرت ہے، وہ غیر یقینی صورتحال ہے، اس میں ان کا سرمایہ ڈوب جاتا........





















Toi Staff
Gideon Levy
Tarik Cyril Amar
Stefano Lusa
Mort Laitner
Robert Sarner
Mark Travers Ph.d
Andrew Silow-Carroll
Constantin Von Hoffmeister
Ellen Ginsberg Simon