menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

تاریخ بیان کرتی سندھ کی عظیم دیوار

11 0
31.10.2025

دیوار چین کی مانند پاکستان میں بھی تاریخ بیان کرتی سندھ کی عظیم دیوار موجود ہے، جس کی حالت شکست و ریخت کا شکار ہونے کی وجہ سے انتہائی خراب بلکہ مٹنے کے قریب ہو چکی ہے لیکن اس کی موجود خدوخال بتاتے ہیں کہ یہ کسی زمانے میں اپنی مثال آپ تھی۔
کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر کی دوری پر ضلع جامشورو کے پہاڑی صحرا میں موجود رانی کوٹ جسے سندھ کی عظیم دیوار بھی کہا جاتا ہے، جامشورو شہر سے لگ بھگ 120 کلومیٹر نیچے واقع ہے، جس کے قریب قریب دیگر تاریخی مقامات بھی موجود ہیں، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ رانی کوٹ قلعہ کسی زمانے میں دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہوا کرتا تھا، اس کی وسعت کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے اندر مزید دو قلعے بھی تھے، جو خاص اہمیت رکھتے تھے، مرکزی رانی کوٹ قلعہ شاید آج بھی رقبہ کے لحاظ سے بڑا ہی ہو لیکن حالت بس خدوخال تک باقی رہ گئی ہے۔
اس تاریخی قلعے کا احاطہ تقریباً 32 کلومیٹر ہے، قلعے کی فصیلوں کا موازنہ چین کی عظیم دیوار سے کیا گیا ہے، جس کی اونچائی چوڑائی اور لمبائی واقعی بے مثال ہے، اور اس پر بنے واچ ٹاورز........

© Mashriq