menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

آگے کنواں پیچھے کھائی: مہاجرین کی دہائی

12 0
30.10.2025

یہ سرچ انجن بھی عجیب چیز ہے، کبھی کبھار سنجیدہ موضوعات پر بھی اگر کچھ تلاش کرنا ہو تو بعض اوقات اس کی ایسی تصویر کشی کر دیتا ہے کہ دیکھنے والا ہنسی پر قابو نہیں پاتا، موجودہ پاک افغان صورتحال کے حوالے سے سرچ انجن پر ایک محاورے آگے کنواں پیچھے کھائی لکھ کر سرچ کیا تو جواب کچھ یوں آیا کہ "اس محاورے میں اُس چور کی طرف اشارہ ہے جو چور ی کر کے فرار ہونا چاہتا ہے اُس کو آگے کنواں دکھائی دیتا ہے اور پیچھے پلٹ کر دیکھتا ہے تو کھائی یعنی گڑھا نظر آتا ہے، یعنی اس چور کو فرار کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا، ان حالات میں کہا جاتا ہے کہ آگے کنواں پیچھے کھائی”۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والے حالیہ انقرہ میں بے نتیجہ مذاکرات کےبعد سرحدی کشیدگی اور اس کی بندش سے کابل انڈے کے چھلکے کے اندر بند ہونے کی مانند گھر چکا ہے، صرف یہی نہیں پاکستان میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کی واپسی اور عدم واپسی کا سلسلہ بھی پہلے سے زیادہ گھمبیر بن گیا ہے، ویسے گھمبیر تو یہ حالات پہلے بھی تھے لیکن بے چارے کیا کریں، تھپکی کبھی کبھار تباہی کا باعث بھی بن جاتی ہے ، جیسا کہ آج کل کابل اور افغان طالبان کے ساتھ ہوا، جس کے اثرات جب نکلنا شروع ہوں گے تو پتہ چلے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ مذاکرات کی ناکامی کےبعد کشیدگی میں بہت اضافہ ہوا ہے، اور اس جاری کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے زائد کا عرصہ پاک........

© Mashriq