27ستمبر:پی ٹی آئی کا پھر حکومت مخالف جلسہ؟
جب سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی حکومت سے آئینی طور پر نکالے گئے ہیں، اِن کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ حکومتی ایوانوں میں پھر سے فاتحانہ طور پر داخل ہونے اور حکمرانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے پی ٹی آئی ، اپنے بانی کے حکم اور اشیرواد سے، بار بار پنجاب اور وفاق پر حملہ آور ہوتی رہی ہے ۔
مطلوبہ و موعودہ کامیابی مگر اِن کا نصیب نہیں بن سکی ۔ یوں لگتا ہے جیسے اقتدار میں ہمیشہ رہنا پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنا ازلی حق سمجھ لیا ہے ؛ چنانچہ اِسی ’’حق‘‘ کی واپسی حصول کے لیے پی ٹی آئی بار بار اپنے حریفوں پر یلغاریں کررہی ہے ۔
9مئی کے ناقابلِ فراموش حملے بھی اِسی ’’حق‘‘ کا شاخسانہ کہے جا سکتے ہیں۔پچھلے تقریباً چار برسوں سے اِس پارٹی کا یہی مسلسل اور مستقل رویہ رہا ہے ۔ ویسے اِس مستقل رویئے کے اپنائے جانے پر پی ٹی آئی ’’شاباش‘‘ کی مستحق ہے۔اگرچہ اِس ’’ناقابلِ شکست‘‘ رویئے اور 9مئی کے متعدد حملوں کے باعث پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں اور کئی معروف لیڈروں کو عدالتوں کی طرف سے سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں ۔
ایک سال قبل ، تقریباً یہی دن تھے اور یہی موسم تھا، جب بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور لیڈروں نے وفاقی دارالحکومت ، اسلام آباد ،پر ہلّہ بولا تھا۔ اِس حملے سے دو دن قبل وفاقی وزیر داخلہ، جناب محسن نقوی، نے کہا تھا:’’پی ٹی آئی کے سپورٹرز مسلّح ہو کر اسلام آباد پر یلغار کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔‘‘اِس بیان کو پی ٹی آئی کے کئی وابستگان نے غیر حقیقی اور مبالغہ آمیز قرار دیا تھا۔
26 نومبر2024کی شب مگر جب پی ٹی آئی وابستگان اور عشاق نے ، وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی ، کی زیر قیادت........
© Express News
