menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

غلامی کے خاتمے کا عالمی دن

15 0
previous day

دو دسمبر کو غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس پر یہ سوال بنتا ہے کہ کیا دنیا سے غلامی ختم ہوگئی ہے؟

موریطانیہ دنیا کا وہ آخری ملک تھا کہ جہاں غلامی کا خاتمہ 1981 میں کیا گیا تھا۔ جہاں عالمی دباؤ کے نتیجے میں پہلی مرتبہ غلامی کے خلاف فوجداری قوانین 2007 میں بنائے گئے تھے اور اس میں مزید سختی 2015 میں کی گئی تھی۔ اس لحاظ سے بظاہر تو دنیا سے غلاموں کی منڈیاں اور تجارت ختم ہوگئی ہے۔ اس لیے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دنیا سے ظاہری غلامی ختم ہوگئی ہے۔

یہ تو وہ ہے جو نظر آرہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا سے برائی کبھی ختم نہیں ہوتی وہ صرف اپنی شکل بدلتی ہے بالکل اسی طرح غلامی نے بھی صرف شکل بدلی ہے اور دنیا میں غلامی آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔

غلامی سے مراد کسی انسان کو دوسرے انسان کی ملکیت قرار دینا ہے کہ جہاں غلام کے اپنے کوئی حقوق نہیں ہوتے اور اگر کوئی حقوق ہوتے بھی ہیں تو وہ حقوق مالک یا آقا کے ماتحت ہوتے ہیں۔ اگر اس پیمانے پر دیکھا جائے تو جبری مشقت آج بھی انسانی معاشرے پر گھناؤنے داغ........

© Express News (Blog)