menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mohsin Naqvi Sahab Ki Baatein

31 0
05.08.2026

محسن نقوی صاحب کی باتیں

ملک میں رائج ہائبرڈ نظام کے ایک اہم ستون اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی صاحب نے نئے صوبے بنانے کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں دل کی بات کہہ ہی ڈالی کہ موجودہ نظام نہیں چل پارہا، یہ تقریباً collapse کرچکا ہے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ ایک ایسا نظام جو مضبوط اخلاقی اور قانونی بنیادوں پر استوار نہ ہو، وہ کمزور اور غیر مستحکم ہوتا ہے اور ملک کے تمام دور اندیش حضرات جانتے تھے اور جانتے ہیں کہ یہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور یہ کسی وقت بھی collapse کرسکتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ خبر دینے والے صاحب خود بھی تو نظام کے انہدام میں برابر کے ذمّے دار ہیں۔ کیا وہ اپنی ذمے داری قبول کرنے کی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں گے؟

یہاں پر دو سوال پیدا ہوتے ہیں، پہلا یہ کہ کیا موصوف نے اپنی ذمّے داری قبول کی یا صرف خبر دے کر آگے نکل گئے۔ حالانکہ موصوف خود ملک کی داخلی سیکیوریٹی کے انچارج ہیں جب کہ داخلی سیکیوریٹی کے حالات انتہائی دگرگوں ہیں، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور حکومت کی رٹ کمزور ہوئی ہے۔ کیا کسی نے........

© Daily Urdu