Andha Safar, Zindagi Ke Maani Aur Maqsad
بچپن سے لے کر آج تک ہمیں زندگی گزارنے کے بے شمار اصول اور تعلیمات سکھائی جاتی ہیں۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ بڑوں کا ادب کیسے کرنا ہے، چھوٹوں سے شفقت کا برتاؤ کیوں ضروری ہے، سچ بولنا، محنت کرنا اور ذمہ داری نبھانا کس طرح انسان کو معاشرے میں باوقار بناتا ہے۔ مگر ان تمام تعلیمات کے باوجود ایک حقیقت ایسی ہے جو اگر ہماری زندگی میں شامل نہ ہو تو نہ صرف زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ با مقصد زندگی گزارنا بھی ناممکن سا محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہ کوئی مشکل، پیچیدہ یا فلسفیانہ تعلیم نہیں، بلکہ ایک نہایت سادہ مگر انتہائی گہرا احساس ہے۔ اس کی اہمیت بیان کرنا ایسا ہی ہے جیسے انسان کو زندہ رہنے کے لیے........
