menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Midterm Election Trump Ke Par Kaatein Ge?

45 0
03.11.2026

کیا مڈٹرم الیکشن ٹرمپ کے پر کاٹیں گے؟

امریکی کانگریس کے ہر دو برس بعد وسط مدتی انتخابات اب سے پہلے کوئی بڑی عالمی خبر نہیں تھے۔ مگر صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران بالخصوص جس طرح ان کی پالیسیوں کے سبب عالمی نظام میں دھماچوکڑی مچی ہے اس کے سبب آج (تین نومبر) ہونے والے وسط مدتی انتخابات کو باقی دنیا میں نہائیت دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔

بڑی بڑی اے آئی کمپنیاں اور امریکن اسرائیل پبلک افیرز کمیٹی (ایپک) سمیت ہر شعبے کی لابیاں اب تک اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کی انتخابی مہم پر ساڑھے گیارہ ارب ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔ یہ بجٹ گزشتہ صدارتی انتخابی مہم کے اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔ گویا آج کے وسط مدتی انتخابات امریکی کانگریس کی تاریخ کے سب سے مہنگے الیکشن ہیں۔

اس وقت کانگریس کے دونوں ایوان (ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ) حکمران ریپبلیکن پارٹی کے کنٹرول میں ہیں۔ لہذا من پسند قانون سازی اور بجٹ کی منظوری میں وائٹ ہاؤس کو کوئی مشکل درپیش نہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی ایوان حزبِ اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے کنٹرول میں آ جاتا ہے تو موجودہ صدارتی پالیسیوں کو کچھ نہ کچھ لگام مل سکتی ہے۔

یعنی یہ وسط مدتی انتخابات صدارتی پالیسیوں پر ریفرینڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مقابلہ اس قدر کانٹے کا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں مزید تین اور سینیٹ میں چار اضافی نشستیں مل جائیں تو کانگریس کا کنٹرول ان کے پاس آ سکتا ہے۔ لیکن سینیٹ........

© Daily Urdu