menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America Ne Jangon Par Kitna Paisa Barbad Kiya

29 0
06.06.2026

امریکا نے جنگوں میں کتنا پیسہ برباد کیا

امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز جنگی تباہ کاریوں کا تحقیقی ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے معروف ہے۔ واٹسن انسٹی ٹیوٹ کا ایک پروجیکٹ "کاسٹ آف وار " کہلاتا ہے۔ اگر عالمی امن اور امریکا کی جنگی مداخلت کے موضوع پر بھی واٹسن انسٹی ٹیوٹ کے ریکارڈ میں بیش بہا معلومات موجود ہیں۔

مثلاً یہی کہ نائن الیون کے بعد دھشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر جو عسکری معرکہ آرائیاں ہوئیں ان کا زیادہ زور افغانستان، پاکستان، عراق، شام اور یمن میں رہا۔ ان ممالک میں مجموعی طور پر کم ازکم نو لاکھ چالیس ہزار انسان براہِ راست موت سے ہمکنار ہوئے۔

عراق میں دو ہزار تین تا دو ہزار گیارہ کے آٹھ برس میں چار ہزار تین سو اکتیس امریکی فوجیوں کی اموات کے مقابلے میں تین لاکھ سویلینز مارے گئے یعنی ایک امریکی موت کے بدلے اڑسٹھ عراقی سویلینز کی لاشیں۔ دو ہزار ایک تا اکیس کے بیس برس میں افغانستان میں دو ہزار چار سو اکسٹھ امریکی اموات کے بدلے ایک لاکھ چھہتر ہزار سویلین ہلاکتیں ہوئیں۔ یعنی ہر ایک امریکی فوجی کے بدلے بہتر عام افغان مارے گئے۔

نائن الیون سے پہلے کا معاملہ دیکھا جائے تو انیس سو پچپن تا انیس سو پچھتر کے بیس برس میں جنگِ ویتنام کے دوران اٹھاون ہزار دو سو بیس امریکی اور بیس لاکھ ویتنامی اموات ہوئیں۔ یعنی ایک امریکی فوجی کے بدلے پینتیس........

© Daily Urdu