menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ramzan Ul Mubarak, Kamai Ka Mahina

27 15
21.02.2026

رمضان المبارک، کمائی کامہینہ

اللہ کے پیارے حبیبﷺ جس مہینے کاپہلے سے انتظاراور اہتمام فرمایاکرتے تھے وہ مہینہ شروع ہوچکاہے۔ جس وقت قارئین یہ سطورپڑھ رہے ہوں گے اس وقت عرب دنیامیں پانچواں اورہماراانشاء اللہ چوتھاروزہ ہوگا۔ رمضان کایہ مہینہ اورتیس روزے ایسے گزرجاتے ہیں کہ پتہ ہی نہیں چلتا۔ کچھ لوگ روزوں کے شروع شروع میں تنگ ہوجاتے ہیں لیکن جسم کی مشینری اورعادتیں جب نئی روٹ پرسیدھی ہوجاتی ہیں توپھرپتہ ہی نہیں چلتا۔

ہمارے ایک دوست ہیں احسان اللہ جوچناروں کے شہرایبٹ آبادمیں برادرم ندیم خان کے پڑوس میں رہتے ہیں، یہ کپتان کے پکے ٹکے مریدہیں۔ ان کے سامنے سیاست کے بارے میں کوئی لفظ بول دیں پھرخاموشی سے ان کوسنتے جائیں۔ ندیم خان اس کونکہ یوتھیاکہتے ہیں جبکہ اس کے کام اورکرتوت وڈے یوتھیوں سے بھی آگے ہیں۔ اس جناب کی لمبی لمبی چھوڑنے اوربولنے کی کچھ عادتیں واقعی بڑے یوتھیوں جیسی ہیں لیکن کبھی کبھاریہ ایسی کوئی اچھی اورگہری بات بھی کہہ دیتے ہیں کہ دل خوش ہوجاتاہے۔ پہلے روزے پر کسی نے احسان سے پوچھاکہ روزوں نے تنگ تونہیں کیا؟ پتہ ہے اس نکے خان نے کیاجواب دیا۔ بولے روزے بھی کوئی تنگ کرنے والی چیزہے؟ تم روزوں کوتنگ نہ کروتویہ تمہیں کچھ نہیں کہتے۔

انسان اگرروزے کوروزے کی نیت سے دیکھے اوررکھے توروزے سے دل، روح اورجسم کوجوسکون ملتاہے اتناچین اورسکون شائدکہ کسی اورچیزسے نہ ملے۔ دین اسلام میں ماہ رمضان کو ایک خاص اہمیت، فضیلت اورحیثیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نیک........

© Daily Urdu