menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aman Ka Safar Rukna Nahi Chahiye

15 0
yesterday

امن کا سفر، رکنا نہیں چاہئیے

لوگ بہت کچھ کہتے رہے لیکن وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل جنرل عاصم منیرکی کوششیں بالاخررنگ لے آئیں۔ کوئی مانیں یانہ لیکن حقیقت یہی ہے کہ امریکہ اورایران کے درمیان تاریخی معاہدے نے پاکستان کاسرفخرسے بلندکردیاہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی بطورثالث شرکت یہ صرف ایک سفارتی سرگرمی یاعمل نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کی علامت ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا طاقت کے توازن، معاشی مفادات اور علاقائی کشمکش کے گرد گھوم رہی ہے۔

پاکستان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ذمہ دار سفارت کاری اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے عالمی تنازعات کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ اورایران کے درمیان جنگ کی بھڑکتی آگ کوٹھنڈاکرنے کے لئے پاکستان نے جوکوششیں، رابطے اور پیش رفت کی اس نے پاکستان کودنیاکے سامنے ایک ایسے ملک کے طور پر نمایاں کردیا ہے جو نہ صرف جنگ کی جگہ امن چاہتاہے بلکہ اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے مکالمے اور مفاہمت کوبھی فروغ دیتا ہے۔ دنیا کی تاریخ میں ایسے لمحات کم بہت ہی کم آتے ہیں جب جنگ، کشیدگی اور دشمنی کے طویل ادوار کے بعد مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ممکن ہوتا ہو۔

امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی پیش رفت اسی نوعیت کا ایک اہم واقعہ ہے جس نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سیاست پر بھی........

© Daily Urdu