menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Pehla Bacha Zaheen Hota Hai?

33 0
30.08.2026

کیا پہلا بچہ ذہین ہوتا ہے؟

امریکہ کے پہلے 23 خلابازوں میں سے کتنے اپنے گھر کے سب سے بڑے بچے تھے؟ جواب ہے۔ اِکیس اور باقی دو؟ وہ اکلوتے بچے تھے۔ یعنی خلا میں جانے والے پہلے تئیس انسانوں میں سے ایک بھی چھوٹا بھائی یا چھوٹی بہن نہیں تھی۔ ناسا کے ابتدائی مرکری، مشن کے ساتوں خلاباز، بغیر استثنا کے اپنے گھر کے پہلوٹھے تھے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے؟ یا پیدائش کی ترتیب واقعی ہماری قسمت کا کوئی خفیہ کوڈ ہے؟

آئیے، اس دلچسپ معمے کو سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اس کا جواب اتنا سیدھا نہیں جتنا لگتا ہے۔

ذرا فہرست دیکھیں۔ امریکہ کے آدھے سے زیادہ صدور پہلوٹھے یا اکلوتے بچے رہے ہیں۔ دنیا کے تینتالیس فیصد سی ای اوز (بڑی کمپنیوں کے سربراہ) سب سے بڑے بچے ہیں اور ایک سروے کے مطابق پہلوٹھی بچے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں سے اوسطاً لاکھوں روپے زیادہ کماتے ہیں۔ شیکسپیئر، آئن سٹائن، چرچل سب اپنے گھر کے بڑے تھے۔ لیونارڈو ڈاونچی اور ٹائیگر وُڈز اکلوتے بچے تھے۔

یوں لگتا ہے قصہ ختم۔ بڑا بچہ ہی ذہین اور کامیاب ہوتا ہے۔ مگر ٹھہریے۔ اسی فہرست میں ایک اور نام چھپا ہے جو پوری کہانی الٹ دیتا ہے۔ چارلس ڈارون، وہ شخص جس نے ارتقا کا نظریہ دیا، اپنے وقت کی سب سے بڑی سائنسی بغاوت چھیڑ دی۔ ڈارون اپنے گھر کا چوتھا بچہ تھا اور دلچسپ بات یہ کہ کامیڈی........

© Daily Urdu