menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bachon Ke Sath Jinsi Ziadti: Aik Ustani Ki Zubani (1)

21 0
17.07.2026

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی: ایک استانی کی زبانی

سر کیا آپ یقین کریں گے بلال (فرضی نام) کی کاپی میں اُس دن پہلی بار کوئی تصویر نہیں تھی۔ نو سال کا بچہ جو ہر صفحے پر کوئی نا کوئی ڈرائنگ بناتا تھا اُس دن اس کی کاپی صاف تھی۔ بالکل صاف اور مجھے وہ صفائی بیحد عجیب لگی۔ پھر میں نے ایک اور عجیب چیز نوٹس کی۔ کلاس میں سب آگے بیٹھنے والا بچہ اب دیوار سے لگ کر، سب سے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے شاباش کے لیے کندھے پر ہاتھ رکھا تو وہ یوں سکڑا جیسے ہاتھ نہیں کوئی گرم استری رکھی ہو۔ چھٹی کے وقت وہ وین کی قطار میں سب سے آخر پر تھا اور ایسے لگتا تھا جیسے وہ گھر کے بجائے کہیں اور جانا چاہتا ہو مگر جا نہ سکتا ہو۔

مہینہ پہلے میں نے پوری کلاس کو ایک سبق پڑھایا تھا۔ سادہ سا۔ "تمہارا جسم تمہارا ہے۔ کچھ لمس اچھے ہوتے ہیں ماں کا، باپ کا اور کچھ بُرے۔ اگر کوئی بھی چاہے کتنا ہی اپنا ہو تمہیں بُرے طریقے سے چھوئے، تو یہ راز نہیں، یہ بتانے کی بات ہے اور میڈم تم سے ناراض نہیں ہوگی۔ " اُس دن بلال نے یہ لیکچر سب سے زیادہ غور سے سنا تھا۔ میں نے سمجھا، بچہ سیکھنا چاہتا ہے اس لئے دلچسپی لے رہا ہے۔ چند دنوں بعد وہ سہما سہما میرے پاس آیا اور ایک ہی جگہ پر رُک گیا۔ سب بچے آہستہ آہستہ گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اُس نے فرش کو دیکھتے ہوئے کہا، "میڈم، جو آپ نے بتایا تھا نا بُرا لمس۔۔ "اور رُک گیا۔

میرا دل ایک لمحے کو رُکا۔ میں نے آہستہ سے پوچھا، "ہاں بیٹا؟ آگے؟"اُس نے سر ہلایا۔ پھر بولا، بہت دھیرے، "ساتھ والے انکل۔ جب امی گھر پر نہیں ہوتیں۔ "بس اتنا۔ اِس سے آگے وہ نہ گیا اور نہ میں نے پوچھا کیونکہ اِس سے آگے پوچھنے کی چیز نہیں تھی۔ وہ شخص انکل نکلا جو محلے میں سب کا اپنا تھا۔ جس پر ہر ماں بھروسہ کرتی تھی۔ جس کا چہرہ سب جانتے تھے۔ میں نے اُسی شام اُس کی امی........

© Daily Urdu