Aap Apne Hisse Ka Vitamin C Liya?
آج اپنے حصے کا وٹامن C لیا؟
اگر آپ سے کہا جائے کہ انسانی تاریخ کی سب سے خوفناک اور مہلک ترین چیزوں کی فہرست بنائیں، تو شاید آپ کے ذہن میں خونی جنگیں، ہلاکت خیز وبائیں یا زہریلے اٹیمی ہتھیار آئیں گے۔ لیکن ماضی کا ایک سچ ایسا ہے جو رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے، صدیوں تک سمندروں پر راج کرنے والے لاکھوں کڑیل ملاح کسی دشمن یا سمندری طوفان کا سامنا کیے بغیر، محض ایک ننھے سے غذائی جز کی کمی سے تڑپ تڑپ کر مر گئے۔
پرانے دور میں سمندری سفر کئی کئی مہینوں پر محیط ہوتے تھے۔ طویل ترین بحری راستوں پر نکلنے والے ان بحری جہازوں کے پاس خوراک کو تازہ رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا تھا، اس لیے ملاحوں کی بنیادی غذا صرف خشک گوشت اور پکی ہوئی سخت روٹی تک محدود تھی، جبکہ تازہ پھل اور سبزیاں دور دور تک میسر نہیں ہوتی تھیں۔ سفر شروع ہونے کے چند ہفتوں بعد، ملاحوں کے جسم ڈھلکنے لگتے، ان کے مسوڑھے بری طرح گل کر دانتوں کا ساتھ چھوڑ دیتے اور جسم کے وہ........
