menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islamabad Mein Aman Muahida

66 0
10.04.2026

اسلام آباد امن معاہدہ

ایک ایسے وقت جب پوری دنیا تباہی اور معاشی زوال کے دہانے پر پہنچ رہی ہے پاکستان کا کردار اللہ پاک کا کرم ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ایک تدبیر تم کرتے ہو، ایک تدبیر ہم کرتے ہیں، بے شک رب العزت کی تدبیر لازوال بے مثال لاجواب ہوتی ہے۔ پاکستان کی امن اور سیز فائر کوشش بہت بڑی سفارتکاری ہے۔

پاکستان نے اس خطہ کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو تباہی سے بچا لیا۔ صدر ٹرمپ ہی نہیں پوری دنیا سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی مدبرانہ حکیمانہ سفارتکاری کے قصیدے گا رہی ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ امریکہ میں پاکستان کے نام تک سے گورے آشنا نہ تھے اور پھر واقعہ گیارہ ستمبر سینام جاننا شروع کیا۔ وہ بھی دہشت گردی کے نام سے اور آج پوری دنیا پاکستان کو ایک پُرامن ثالثی کی حیثیت سے جانتا ہے۔

امن کی بھرپور سفارتکاری نیپاکستان کا وقار بلند کیا۔ پاکستان جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی تجزیہ نگار اس بات پر متفق ہیں کہ یہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ایران کوسخت وارننگ کے بعد سامنے آئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اسے امریکہ کی "فتح"........

© Daily Urdu