menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rafa Hajat Par Khiraj

20 0
previous day

ہم آکسفورڈ میں تھے اور کافی مصروف۔ آکسفورڈ کے کالج، لائبریریاں اور میوزیم دیکھنا روز کا معمول، جہاں ہر طرف پچھلے ہزاروں بلکہ لاکھوں سال کی انسان کی تاریخ بکھری پڑی تھی۔ ایک دن بیٹی نے بتایا کہ سر ونسٹن چرچل کی جاگیر بھی قریب ہی ہے، سو ہم ادھر چلے گئے۔ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ اتنا بڑا محل، وسیع جاگیر، جو ٹرین میں بیٹھ کر بھی ایک دن میں نہیں گھومی جا سکتی اور ایسے شاہانہ ماحول میں پلنے والا شخص جمہوریت کا اتنا بڑا حامی اور اتنا بڑا انسان دوست۔

جب ہم ہندوستان اور اس کی آزادی کے حوالے سے چرچل کے ذہن اور خیالات کو کھنگالنے کی کوشش کرتے ہیں، تو چند اہم پہلو سامنے آتے ہیں۔ چرچل اس بات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا کہ برطانیہ نے دو سو سال تک قربانیاں دے کر سینکڑوں بکھری ہوئی ہندوستانی ریاستوں کو یکجا کرکے متحدہ ہندوستان تخلیق کیا۔ سول سروسز اور ریلوے جیسے جدید ادارے قائم کرکے ہندوستان کو جدید خطوط پر استوار کرنا برطانیہ کا ایک بڑا احسان تھا۔ چرچل کو ہندوستانی اقلیتوں، بالخصوص دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کا بڑا خیال تھا اور وہ اس بات پر فکر مند رہتا تھا کہ ایک آزاد ہندوستان میں ان طبقات کی فلاح و بہبود اور مستقبل کا کیا بنے گا؟

انگریزوں کے دور کو ہم غلامی کا دور کہتے ہیں لیکن کیا اس سے پہلے ہندوستان آزاد تھا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب پاکستانی مسلمان ہوتے نہیں دیا جا سکتا۔ ہاں اگر ہم ہندوستانی بن جائیں تو پھر کہہ سکتے ہیں کہ تقریباً ایک ہزار سال سے ہم غلام تھے۔ غلامی کے اس دور میں ہندوستان کبھی بھی متحد نہیں رہا۔ خلجی، تغلق اور مغل اعظم اکبر کے دور میں بھی کچھ ریاستوں کو تخت دہلی کے سامنے نہیں جھکایا جا سکا۔ اورنگزیب نے کافی حد (مکمل طور پر........

© Daily Urdu