menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Umda Delivery

24 0
26.07.2026

میں نوٹ کر رہا ہوں کہ کچھ دنوں سے شادی شدہ خواتین کی کثیر تعداد مجھے فالو کر رہی ہے۔ اس سے میں سوچ رہا تھا کہ یقیناً میں جذباتی یا سینٹی مینٹل قسم کی تحاریر لکھ رہا ہوں اور شادی شدہ خواتین کی اکثریت بھی ایسی ہی سینٹی ہوتی ہے۔ اگر کسی سنگل خاتون نے بھی فالو کیا ہے تو اس کا بہت شکریہ اور شدید سنگل نے کیا ہے تو اس کا بہت بہت شکریہ۔ مرد حضرات تو خیر غم روزگار و گھریلو معاملات سے چڑچڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ وہ ہنسنے کے بہانے کی تلاش میں سرکرداں رہتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم جنس مرد ہے۔ یہی جنگوں میں ماری جاتی ہے، یہی سڑکوں پر، یہی گھر میں اور تو اور میں نے عورتوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح بھی ان کے مقابلے میں انتہائی کم دیکھی ہے۔

مرد بیچارہ آفس میں باس کے ٹینس کے آگے گیند بنا ہوتا ہے اور گھر میں خاندان اور بیوی کے بیچ فٹبال۔ سیاست، مذہب، معاشرت اور معیشت نے سب سے زیادہ مرد کا خون پسینہ بہایا ہے۔ اس لیے وہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی تلاش میں ازل سے........

© Daily Urdu