Koi Araha Hai
بچپن کے دن کیا دن تھے۔ کسی مہمان نے گھر آنا ہوتا تو امی صفائی ستھرائی میں لگ جاتیں۔ مجھے بھی ساتھ لگا لیتیں۔ جیسے ہی خبر ملتی کہ "کوئی آ رہا ہے"، گھر میں ایسی ایمرجنسی نافذ ہو جاتی جیسے اقوامِ متحدہ نے قرارداد پاس کر دی ہو۔ امی کا پہلا وار بیڈ شیٹ پر ہوتا۔ وہ بیچاری جس نے مہینوں ہماری نیندوں کا بوجھ اٹھایا ہوتا، اچانک گندی قرار دے کر ہٹا دی جاتی۔ اس کی جگہ وہ "مہمانوں والی چادر" آتی جسے ہم صرف دیکھ سکتے تھے، استعمال کرنے کی اجازت ویسی ہی تھی جیسے قومی خزانے تک عام آدمی کی رسائی۔
پھر شروع ہوتا صفائی کا آپریشن۔ فرش پر ایسا تیزاب ڈالا جاتا کہ اگر غلطی سے کوئی چیونٹی بھی گزر جائے تو اس کی سات نسلیں سبق سیکھ لیں۔ واش روم........
