Islamabad Mein Kawa Bolne Ko Hai
اسلام آباد میں کوا بولنے کو ہے
فیلڈ مارشل ابھی تک ایران میں ہیں۔ دو راتیں وہاں گزار چکے ہیں اور متعدد ذمہ داران سے طویل نشستیں کی ہیں۔ اس دورے کا بہت اہم مقصد تھا جو پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ایران کے اندر خامنہ ای صاحب کی شہادت کے بعد سیاستدانوں یعنی پارلیمان اور پاسداران انقلاب یعنی سپریم لیڈر کے آفس کے مابین کچھ فاصلے پیدا ہوئے تھے اور یہ متوقع تھا۔ ایرانی سیاسی لوگ مستقل حل کی جانب مائل تھے جبکہ پاسداران انقلاب لڑو یا مرو پر کاربند تھے۔ ان اندرونی فاصلوں نے ایران میں فیصلہ سازی کی قوت کو متاثر کر رکھا تھا۔
پاسداران انقلاب اکتیس بریگیڈز میں منقسم ہے۔ یعنی ہر صوبے کا اپنا کمانڈر ہے اور وہ مکمل بااختیار ہے۔ یہ ایران کی جنگی حکمتِ عملی تھی کہ اگر مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا جائے تو بھی........
