menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Behissi Waqt Ki Awaz Bana Di Jaye

19 0
14.06.2026

بے حسی وقت کی آواز بنا دی جائے

معاشروں کی شناخت صرف شرح نمو، اخلاقی اقدار اور نظامِ مملکت سے نہیں ہوتی بلکہ اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ وہاں ایک عام انسان خود کو کتنا محفوظ محسوس کرتا ہے۔ شہری جب اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس کے دل میں یہ یقین ہونا چاہیے کہ ریاست اس کی محافظ ہے اس کے لیے خطرہ نہیں۔ لیکن لگتا ہے ہمارے ہاں سب کچھ تلپٹ ہو چکا ہے۔ سانحہ ساہیوال سے سانحہ خروٹ آباد تک پھیلے سانحوں میں تازہ اضافہ چکوال کا حالیہ سانحہ ہے جس میں سیکیورٹی کے محافظ ادارے کی جانب سے جان لی گئی ہے۔

ایک خاندان آسٹریلیا سے پاکستان آیا تھا۔ ایک روایتی پاکستانی خاندان ایسا ہوتا ہے جو ہزاروں میل دور رہ کر بھی اپنے وطن کی محبت دل میں بسائے رکھتا ہے۔ ان کے لیے پاکستان صرف ایک ملک نہیں ہوتا یادوں کا خزانہ ہوتا ہے۔ بچپن کی گلیاں، بہن بھائی دوستوں کی محبت، بزرگوں کی قبریں اور مٹی کی وہ خوشبو جو پردیس میں برسوں بعد بھی ذہن سے محو نہیں ہوتی۔ وہ شاید اپنے بچوں کو بتانا چاہتے تھے کہ یہی وہ سرزمین ہے جہاں سے ہماری کہانی شروع ہوتی ہے۔ مگر اس کہانی کا اگلا باب خون سے لکھا گیا۔ سڑک پر چلتی گاڑی پر ایک شبہ پیدا ہوا، ایک غلط........

© Daily Urdu