menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ai, Budget Aur Hamara Mustaqbil

12 0
yesterday

اے آئی، بجٹ اور ہمارا مستقبل

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہر گزرتا لمحہ ہمیں ایک نئی حقیقت سے روشناس کراتا ہے۔ آج کی دنیا کل سے بالکل مختلف ہے اور اس تبدیلی کے پیچھے جو بڑی اور طاقتور قوت کارفرما ہے وہ 'آرٹیفیشل انٹیلیجنس' یعنی مصنوعی ذہانت (AI) ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب صرف سائنسی افسانوں یا کہانیوں کا حصہ نہیں رہی بلکہ ہمارے لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز اور ہماری روزمرہ زندگی کا اٹوٹ حصہ بن چکی ہے۔ کہیں اس کے چرچے ہیں، تو کہیں روزگار چھن جانے کے خوف کے سائے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ اے آئی کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں رہا۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا ہماری ملکی معیشت، ہمارے سالانہ بجٹ اور سب سے بڑھ کر ہمارے نوجوانوں کے روزگار کے مواقع سے کتنا گہرا اور براہِ راست تعلق ہے۔

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ پاکستان اس وقت ایک کٹھن معاشی دور سے گزر رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے مالی سال 27-2026 کا کل بجٹ تقریباً 18 سے 19 ٹریلین روپے کے درمیان ہے۔ اسی طرح، ملکی معیشت کا انجن سمجھے جانے والے صوبہ پنجاب کا سالانہ بجٹ بھی 6 سے 7 ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہے۔ یہ وہ سرکاری اعداد و شمار ہیں جن پر ملک کا انتظامی نظام، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور ترقیاتی منصوبے چلتے ہیں۔ یہ بجٹ انتہائی اہم ہے لیکن اس کے متوازی ایک ایسی "خاموش معیشت" بھی تیزی سے پنپ رہی ہے جو سرکاری فائلوں، بجٹ کی منظوریوں یا سرکاری امداد کی محتاج نہیں بلکہ یہ معیشت ہمارے نوجوانوں کے تخلیقی ہنر، ان کی........

© Daily Urdu