menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shatranj Ki Bisat Aur Barfani Tambeeh

9 16
28.01.2026

مشرق وسطیٰ کے تپتے ہوئے ریگزاروں اور نیلگوں سمندروں کے تعاقب میں بارود کی بو اس قدر گہری ہو چکی ہے کہ اب کسی بھی لمحے ایک چنگاری پورے خطے کو شعلوں کی نذر کر سکتی ہے ایران کی جانب سے جنگی تیاریوں کے حتمی مراحل اور امریکی بحری بیڑوں کی خلیج کے پانیوں میں سائے کی طرح موجودگی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ بساط بچھ چکی ہے اور مہرے اپنی جگہ سنبھال چکے ہیں سٹرٹیجک گہما گہمی کے اس کٹھن موڑ پر اسرائیل اور امریکہ کے اعلیٰ ترین فوجی حکام کی حالیہ ملاقات محض ایک رسمی نشست نہیں تھی بلکہ یہ اس طوفان سے پہلے کی خاموشی کا پیش خیمہ ہے جو شاید جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس خفیہ اور انتہائی حساس مشاورت میں جس سٹرٹیجک حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ہے وہ ممکنہ طور پر تہران کے ایٹمی مراکز اور دفاعی تنصیبات کو براہ راست نشانے پر رکھنے کی ایک مربوط کوشش ہے جس میں حملے کی صورت میں دفاع اور جوابی کارروائی کے تمام پیچیدہ پہلووں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے عالمی سیاست کے اس شطرنج پر اب بیانات اور دھمکیوں کا وقت گزر چکا ہے کیونکہ بحری بیڑوں کی گرج اور میزائلوں کی خاموش زبان یہ بتا رہی ہے کہ ڈپلومیسی کے تمام بند دروازے اب شاید صرف آہنی ٹکراو ہی سے کھلیں گے یہ صورتحال اس بات کی تائید کرتی ہے کہ خطہ ایک ایسی فیصلہ کن جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے جہاں ہر گزرتا لمحہ امن کی امیدوں کو خاک میں ملا کر ایک ہولناک تصادم کی نوید دے رہا ہے جس کے اثرات صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں........

© Daily Urdu