menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pani Pur Josh Aur Hum

18 0
wednesday

نیدر لینڈز کی وہ داستان ایک روشن مثال ہے جہاں صدیوں تک لہروں کی سرکشی نے انسانی زندگی کو مفلوج کیے رکھا لیکن دانشمندی اور مسلسل محنت نے اس خوف کو فتح میں بدل دیا۔ انیس سو تریپن میں ان کے ساحلوں پر آنے والے تباہ کن سیلاب نے پور ے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں جس میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ہزاروں ایکڑ زمین پانی میں ڈوب گئی۔ اس عظیم المیے نے قوم کے دل میں ایک ایسا عزم پیدا کیا جس نے ان کی تقدیر بدل کر رکھ دی اس کے بعد صرف چالیس سال کے مختصر عرصے یعنی انیس سو ترانوے تک انہوں نے انتھک جدوجہد اور دنیا کے بہترین انجینئرنگ شاہکاروں کی مدد سے نہ صرف سیلابوں پر مکمل قابو پا لیا بلکہ سمندر کی بپھری ہوئی موجوں کا رخ موڑ کر انہیں مسخر کر دیا۔

ڈیلٹا ورکس جیسے بے مثال اور دلکش منصوبے نے پانی کے سامنے ایک فولادی دیوار قائم کر دی اور دریاوں کے بہاو کو اس خوبی سے کنٹرول کیا کہ اب وہاں کی زمیں محفوظ شاداب اور پرامن ہے انہوں نے خوف کے اس سمندر کو زندگی کی علامت بنا دیا اور پانی کی ہر بوند کو منظم کرکے زرعی شعبے میں ایسا انقلاب برپا کیا کہ آج یہ چھوٹا سا ملک دنیا میں زراعت کی پیداوار کا معتبر نام بن چکا ہے۔ نیدر لینڈز نے دنیا کو سکھایا کہ جب تدبیر عزم اور وژن مل جائیں تو انسان قدرت کے سب سے سرکش عناصر کو بھی اپنا مطیع بنا سکتا ہے انہوں نے سیلاب کے المیے کو محض چند دہائیوں میں کامیابی کی ایک ایسی داستان میں تبدیل کر دیا جو ہر اس قوم کے لیے مشعل راہ ہے جو قدرت کے حالات سے جنگ لڑ رہی ہے۔

پاکستان کی دھرتی پر گزرے برس کے سیلاب نے وہ........

© Daily Urdu