Baba Kab Wapis Aayen Ge (2)
بابا کب واپس آئیں گے (2)
ریاستیں صرف آئین سے نہیں چلتیں ان کی بنیاد اعتماد پر بھی کھڑی ہوتی ہے۔ آئین کتابوں میں لکھا جاتا ہے لیکن اعتماد لوگوں کے دلوں میں جب دلوں سے اعتماد نکل جائے تو بہترین قوانین بھی کاغذ کے چند اوراق سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ بلوچستان کی کہانی بھی اسی اعتماد کے ٹوٹنے کی کہانی ہے یہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرت نے ہر نعمت رکھی سونے، تانبے، گیس اور معدنیات سے مالا مال زمین، سینکڑوں کلومیٹر طویل ساحل، بلند پہاڑ، وسیع صحرا اور بہادر لوگ مگر بدقسمتی یہ ہے کہ جتنی دولت اس دھرتی کے نیچے ہے اتنی ہی بے چینی اس کے اوپر آباد لوگوں کے دلوں میں بھی موجود ہے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں شورش عسکریت دہشت گردی ریاستی کارروائیاں اور انسانی حقوق سے متعلق سنگین الزامات ایک ساتھ چلتے آئے ہیں۔ ریاست کا مؤقف ہے کہ وہ ملک کی سلامتی، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے کارروائیاں کرتی ہے۔ جبکہ متعدد متاثرہ خاندان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یہ مؤقف اختیار کرتی ہیں کہ بعض افراد لاپتا ہوئے ان کے اہلِ خانہ کو بروقت معلومات نہیں ملیں اور اس مسئلے کو قانون کے مطابق حل........
