menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chakwal Mein Ccd Ki Karvai

19 0
wednesday

چکوال میں سی سی ڈی کی کاروائی

چکوال میں ایک دلخراش واقعہ پیش آيا جس میں آسٹریلیا سے اپنے والدین کے ساتھ آئی نو سالہ بچی کا قتل ہوا۔ یہ بچی اپنے والد عدیل، والدہ سدرہ اور دس سالہ بھائی عفان کے ہمراہ گاڑی میں اپنے کسی عزیز کے گھر آئی تھی۔ جہاں پر انھیں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹا اور نقدی، موبائل اور طلائی زیورات چھین کر بھاگنے لگے تو قریب ہی واقع سی سی ڈی کے پوليس اسٹیشن سے ایک سی سی ڈی اہلکار نے ان پر فائرنگ شروع کردی اور مبینہ طور پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور موقع کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے عدیل نے گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی جس پر سی سی ڈی اہلکار نے بغیر سوچے سمجھے اس کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

گاڑی کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی ڈکی اور بیک سکرین پر گولیوں کے دو درجن سے زیادہ نشانات موجود ہیں۔ اس فائرنگ کے نتیجہ میں عدیل اور اس کا دس سالہ بیٹا عفان شدید زخمی ہوگئے جبکہ نو سالہ بیٹی ہانیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ حیرت انگیز طور پر اس حادثہ میں عدیل کی بیوی سدرہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق عدیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اس کا بیٹا عفان ابھی بھی بینظیر ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔

اس واقعہ میں جہاں ایک زندگی ضائع ہوئی وہیں پر سی سی ڈی کے کردار پر ایک اور بڑا دھبہ بھی لگا ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ ڈاکو سی سی ڈی کے دفتر کے باہر ڈکیتی کرنے میں مشغول تھے اور انھیں اس بات کا بالکل کوئی ڈر نہیں تھا کہ سی سی ڈی جیسی فورس موقع پر فیصلہ کرتی ہے اور وہیں پر ملزموں کو ڈھیر کر دیتی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ بات بھی حیران کن ہے کہ سی سی ڈی کے فائرنگ کا تبادلہ کرنے والے ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے اور انھیں نہ تو پولیس نے پکڑا اور نہ ہی ان ڈاکوؤں کا تعاقب کیا بلکہ اندھا دھند کار پر فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ بھی اس قدر شدید تھی کہ کار پچھلی طرف سے........

© Daily Urdu