Sufaid Deewar Ke Uss Par Sheeshay Jaise Log
سفید دیوار کے اس پار شیشے جیسے لوگ
آئیں، آج میں آپ کو انسانی تاریخ کے اس پراسرار باب کی سیر کرواتا ہوں جہاں قدیم صوفیانہ کتب کے اوراق جدید سائنسی انکشافات سے ہم آغوش ہوتے ہیں۔ یہ اس پاکیزہ قوم کی داستان ہے جس نے ابلیس کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔
تاریخِ اسلام اور اسرائیلی تذکروں اور قدیم روایات سے ماخوذ کتب (جیسے امام ثعلبی کی عرائس المجالس اور علامہ دیار بکری کی تاریخِ خمیس) میں ایک ایسی بستی کا ذکر ملتا ہے جہاں کے لوگ تقویٰ اور سچائی کا پیکر تھے۔ ان کے ہاں جھوٹ، حسد اور میرا-تیرا، کا کوئی تصور نہ تھا۔
روایت ہے کہ ابلیس نے اس قوم کو گمراہ کرنے کے لیے اپنا سب سے بڑا داؤ کھیلا۔ اس نے ایک نہایت حسین نوجوان کا روپ دھار کر ان کے درمیان قیام کیا اور انہیں دنیاوی لذتوں، اقتدار اور انفرادی ملکیت کا لالچ دینا شروع کیا۔ اس نے چاہا کہ ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف شک اور حرص پیدا کرے، مگر اس بستی کا ہر فرد اپنے دل کی صفائی میں اس مقام پر تھا کہ وہ........
