Kya Allah Jahanum Mein Bhi Dua Qabool Karen Ge?
کیا اللہ جہنم میں بھی دعا قبول کریں گے؟
عالمِ آخرت میں نجات کے مختلف مراحل ہوں گے۔ مستند روایات کے مطابق کثیر تعداد میں ایسے گناہ گار ہوں گے جنہیں انبیاء کرام، صلحاء اور دیگر مومنین کی شفاعت کے ذریعے جہنم سے نکالا جائے گا۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جنہیں ان کی کسی نہ کسی نسبت یا کسی صاحبِ تقویٰ سے کی گئی اچھائی نجات دلا دے گی۔ پھر شفاعت کا وہ عظیم مرحلہ آئے گا جو "مقامِ محمود" پر فائز نبی کریمﷺ کے ہاتھوں انجام پائے گا، جس کے ذریعے امت کے بڑے بڑے گناہ گاروں کی خلاصی ہوگی۔
تاہم، ان تمام مراحل کے بعد باری آئے گی ان بظاہر مایوس لوگوں کی جن کا مقدر جہنم بن چکا ہوگا اور جن کی شفاعت کے لیے کوئی دوسرا موجود نہ ہوگا۔ ان میں سے چند وہ نفوس ہوں گے جنہیں اللہ کی رحمت کا یقین جہنم کی آگ میں بھی ہوگا اور اللہ تبارک و تعالیٰ جہنم کی ہولناکیوں میں بھی ان کی فریاد رسی فرمائے گا۔ اس حوالے سے درج ذیل تین واقعات بطورِ مثال پیش خدمت ہیں:
حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ایک شخص جہنم میں ایک ہزار........
