18 April, Turkey Bhairen, Iran Ka Hormuz Aur Pakistan Ki Salisi
18 اپریل، ترکی بھیڑیں، ایران کا ہرمز اور پاکستان کی ثالثی
"کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی میں 1,500 بھیڑوں نے ایک ساتھ کھائی میں چھلانگ کیوں لگائی؟"
بات شروع ہوتی ہے جولائی 2005 میں ترکی کے صوبے "وان" کے ایک پہاڑی سلسلے سے۔ چرواہے حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ ایک بھیڑ نے اچانک چٹان کی چوٹی سے مہیب کھائی میں چھلانگ لگا دی۔ لیکن حیرت اس وقت خوف میں بدل گئی جب اس کے پیچھے موجود 1,500 بھیڑوں نے باری باری وہی راستہ اختیار کیا۔ تقریباً 450 بھیڑیں تلے اوپر گر کر لقمہ اجل بن گئیں، جبکہ باقی ان کی لاشوں کے ڈھیر پر گرنے کی وجہ سے بچ تو گئیں، مگر ان کا یہ فعل عقلِ انسانی کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گیا۔ اسے "اندھی تقلید" کا وہ بدترین نمونہ کہا گیا جہاں خطرے کا علم ہونے کے باوجود ریوڑ نے اپنے "بھیڑ چال رویہ " کے پیچھے موت کو گلے لگا........
