menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pearl Harbor Se Khaleej Faras Tak

23 0
28.03.2026

پرل ہاربر سے خلیج فارس تک

تاریخ اکثر خاموشی سے انسانوں کو خبردار کرتی رہتی ہے مگر طاقت کے نشے میں دھت قومیں اکثر اس کی آواز سننے میں دیر کر دیتی ہیں۔ آج کل مشرق وسطیٰ ایک خوفناک جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ جنگوں کی تاریخ میں ایک واقعہ ایسا بھی ہے جس نے نہ صرف دوسری عالمی جنگ کا رخ بدل دیا تھا بلکہ عالمی سیاست کی سمت بھی ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دی تھی۔ یہ واقعہ 7 دسمبر 1941 کو پیش آنے والا پرل ہاربر کا حملہ تھا۔

آج جب خلیج فارس میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور امریکہ ایران کے جزیرہ خارگ پر فوج اتارنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس جزیرے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو پولیٹیکل سائنس کا طالب علم ہونے کے ناطے ذہن میں فطری طور پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا دنیا دوبارہ کسی پرل ہاربر جیسے اچانک اور تباہ کن موڑ کی طرف بڑھ رہی ہے یا اس بار اس سے کچھ مختلف ہونے والا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔

اٹیک آن پرل ہاربر، دراصل دوسری عالمی جنگ کا وہ لمحہ تھا جس نے امریکہ کو براہِ راست جنگ میں دھکیل دیا۔ اس وقت سے پہلے امریکہ بظاہر جنگ سے دور رہنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے تھا۔ لیکن جاپان کو خدشہ تھا کہ اگر امریکہ نے بحرالکاہل میں اپنی بحری طاقت کو مضبوط کرلیا تو اس کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو جائے گی۔ اسی خوف اور سٹریٹجک سوچ کے تحت جاپان نے ہوائی کے جزیرے میں واقع امریکی بحری اڈے پر اچانک فضائی حملہ کر دیا۔ اس حملے میں امریکی بحری بیڑے کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی جنگی جہاز تباہ ہوئے، سینکڑوں طیارے ناکارہ ہو گئے اور........

© Daily Urdu