Waseem Akram Banam Razaullah
وسیم اکرم بنام رضا اللہ
سیانے ٹھیک کہتے ہیں انسانی تجربے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ مجھے یاد ہے میرے مرحوم دوست اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر ظفر الطاف مرحوم اکثر کہتے تھے پاکستانی کھلاڑیوں کی اوقات، سکل یا کلاس برصغیر میں نہیں بلکہ اسٹریلیا اور انگلینڈ پر چیک ہوتی ہے۔ وہاں کی پچز پر آپ کتنی دیر رک سکتے ہیں اور فاسٹ باولرز کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس سے بڑھ کر کتنی بے خوفی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
اب وہی کچھ انگینڈ میں ٹیم کا حشر ہوا کہ سب تاش کے پتوں کی طرح بکھرتے گئے۔ آخری میچ رضا اللہ کی وجہ سے عزت بچ گئی........
