Sunehri Aankhon Wali Larki
سہنری آنکھوں والی لڑکی
میں کچھ عرصے سے گلٹ کا شکار تھا کہ شاید بالزاک کے ناول کے ترجمہ کے ساتھ انصاف نہیں کرسکا۔ لیکن کل ہی نسیم ہمدانی صاحبہ کا 1962 میں بالزاک کے ناول "بڈھا گوریو" کا ترجمہ پڑھنے لگا تو وہاں حسن عسکری کا دییاچہ بھی تھا۔ دلچسپی سے اسے پڑھا تو انہوں نے بھی یہی لکھا کہ بالزاک سے مشکل ادیب کوئی نہیں کس کا ترجمہ کیا جائے۔ وہ حیران تھے کہ بالزاک کا ترجمہ انگریزی میں کیسے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بالزاک کیسے لکھتے لکھتے مشکل منظر نگاری یا انسانی نفسیات پر بات کرتے کرتے کہاں سے کہاں بھٹک جاتا ہے........
