Motorcycle Par Pabandi Lagayen
موٹر سائیکل پر پابندی لگائیں
آج فیس بک موٹر سائیکل حادثوں سے بھری پڑی ہے۔ کئی نوجوان اموات کا پڑھ کر دل دکھ سے بھر گیا ہے۔ ہمارے ملتانی ناصر شیخ دردناک کہانیاں لکھتے رہتے ہیں۔ تین بھائی ایک بائیک پر سوار تھے اور تینوں کی ٹکر ہوئی اور تینوں جان سے گئے۔ ابھی ایک پروفیسر اور اس کی بیوی کا پڑھا، دونوں اپنے بچوں کو یتیم کر گئے۔
میں نے ایک دفعہ لکھا تھا اگر مجھے ایک دن کا اختیار ملتا تو میں ایک ہی کام کرتا اس ملک میں موٹر سائیکل بنانے اور بیچنے اور چلانے پر مستقل پابندی لگاتا۔ اس پر بہت سارے تبرے سننے پڑے کہ غریب مزدور کی سواری ہے۔ آپ کے اپنے پاس گاڑی ہوگی اس لیے بھاشن دے رہے ہیں۔
میں ابھی بھی قائم ہوں کہ موٹر سائیکل موت کا کھیل ہے۔ جو والدین اپنے بچوں........
