Marriyum Aurangzeb Ka Lehja
مریم اورنگزیب کا لہجہ
جس لہجے میں مریم اورنگزیب صاحبہ نے پنجاب اسمبلی میں کہا کہ ہاں، جہاز خریدا ہے، ہو سکتا ہے بہت سے دوست کہیں کہ اس میں چھپانے والی کون سی بات ہے؟ اب تو پورے جہان کو علم ہے، اگر انہوں نے صرف تصدیق کر دی ہے تو اس میں ایسا کیا برا ہے؟
تصدیق تک تو بات ٹھیک تھی لیکن اصل بات لہجے کی ہے۔ یقیناََ وزیراعلیٰ کے کیمپ میں داد دی گئی ہوگی کہ دیکھا مریم اورنگزیب نے کیسا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ جاؤ، جو کرنا ہے کر لو۔
مگر یہ جمہوری جواب نہیں ہے۔ یہ اتھارٹی کے زعم کا اظہار ہے۔ مریم اورنگزیب کبھی بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، سیدہ عابدہ حسین، حنا ربانی کھر اور مریم نواز........
