Kharian Motorway Se Mianwali-Muzaffargarh Sarak Tak
کھاریاں موٹر وے سے میانوالی-مظفرگڑھ سڑک تک
یقیناََ کھاریاں اسلام آباد موٹر وے سینٹرل پنجاب کے لیے اہم منصوبہ ہے اور اسے مکمل ہونا چاہئے۔ ہم سب کو اس کا فائدہ ہوگا۔ لیکن بیس برس سے زائد گزر گئے اور ہزاروں نہیں تو سینکڑوں خاندان میانوالی مظفر گڑھ (MM) طویل روڈ پر حادثات میں جان دھو بیٹھے۔ اس روڈ پر کراچی سے پشاور کابل تک ٹرک اور نیٹو کے کینٹرز چلتے رہے جنہوں نے سڑک کو تباہ کیا لیکن اس اہم سڑک کو کبھی موٹر وے چھوڑیں اس کی مرمت تک کا نہ سوچا گیا۔
میں برسوں سے لکھتا اور بولتا آیا کہ یہ سڑک جنوبی پنجاب/سرائیکی علاقوں کے لیے لائف لائن ہے۔ میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان تک شمالی پنجاب/خیبرپختونخوا کو ملانے کی واحد اہم اور طویل سڑک ہے۔ یہاں روز حادثوں میں لوگ مرتے ہیں لیکن کبھی موٹر وے چھوڑیں مناسب سڑک کا بجٹ بھی نہ تھا۔
عمران خان وزیراعظم بنے تو پہلی ملاقات........
