Awami Khidmat Bahana, Wazir e Azam House Nishana?
ابھی سے کہا جارہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ اگلی وزیراعظم ہوں گی۔ بقول شیر افضل مروت فیلڈ مارشل کے CDF نوٹفیکشن کے وقت یہ طے ہوگیا تھا۔ مریم نواز بھی پچھلے دو سال سے صوبے میں کارگردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ان کا ایکشن نظر آرہا ہے، ہر چھوٹے موٹے ٹوئیٹ کا وہ خود جواب دیتی نظر آتی ہیں جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ وہ گورنس کے ایشو پر کتنی سنجیدہ ہیں اور صوبے کے عوام کی حالت بدلنےکو بے چین ہیں۔ لہذا اگر کل کلاں ملک ان کے حوالے کیا گیا تو وہ مایوس نہیں کریں گی۔
مریم نواز کی یہ ایکٹوٹی دیکھ کر مجھے 2008/2018 تک کے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف یاد آتے ہیں جن کے مسلسل نوٹس سے ٹی وی سکرین پر بریکنگ چلتی تھیں۔ ہر بات پر ایکشن جس پر میڈیا........
