Arshad Sharif, Insaf Khuda Khud Kare Ga
ارشد شریف، انصاف خدا خود کرے گا
کل ارشد شریف کے بغیر چار سال گزر گئے۔ یہ سارا عرصہ بے پناہ تکلیف، دکھ اور درد سے بھرا ہوا ہے۔ ارشد کے قتل نے میری پوری فیملی کو بہت ڈسٹرب کیا ہے۔ میرے بچے زیادہ متاثر ہوئے جن سے ارشد کا fatherly figure والا رشتہ تھا۔ آج بھی ہمارے گھر روز ارشد کا کسی نہ کسی حوالے سے ذکر ہوتا ہے تو اس ٹی وی لائونج میں اداس سی خاموشی چھا جاتی ہے جہاں ہم دوست رات گئے تک گپیں مارتے تھے۔
اور تو اور ہمارا ڈومیسٹک ہیپلر مجاہد بھی آتے جاتے اداس چہرے کے ساتھ مجھے بتائے گا کہ اس ڈرائنگ روم/ٹی وی لائونج جہاں ہم دوستوں کی ویک اینڈ پارٹیاں /محفلیں ہوتی تھیں کہ ارشد صاحب یہاں بیٹھتے تھے۔ وہ میری پکائی ہوئی فلاں ڈش پسند کرتے........
