menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ki Muashi Tabahi Ka Zimmedar Kaun Aur Iska Hal Kya Hai?

19 0
13.04.2026

پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار کون اور اس کا حل کیا ہے؟

دنیا کے معاشی نقشے پر نظر دوڑائیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ سنہ 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں کہ کس طرح ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک آج آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں اور ہم ایوانوں کی لڑائیوں میں الجھ کر کوڑی کوڑی کے محتاج ہو چکے ہیں۔ ایک طرف وہ قومیں ہیں جنہوں نے فکری دانش اور معاشی استحکام کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور آج وہاں افلاس کا نام و نشان مٹ چکا ہے، جبکہ دوسری طرف ہمارا وطن ہے جو بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اسی معاشی دَور میں ہمارا ہمسایہ ملک بھارت آج دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن کر سینہ تانے کھڑا ہے، جس کے زرِ مبادلہ کے ذخائر سات سو ارب ڈالر کی حد کو عبور کر رہے ہیں۔ لیکن جب ہم اپنے گریبان میں جھانکتے ہیں تو روح کانپ جاتی ہے۔ ہم جو کبھی خطے کی ترقی کے مینار تھے، آج عالمی فہرستوں میں اس قدر نیچے کیوں گرے؟ ہماری محنت........

© Daily Urdu