menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zillaton Ke Maare Awam

24 0
17.04.2026

حکومت کا بنیادی فرض خلقِ خدا کو مشتعل ہونے سے روکنا ہے۔ یہ فریضہ ڈنڈے کے مستقل استعمال سے نبھایا نہیں جاسکتا۔ سرکار کو مائی باپ پکارنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ذلتوں کے مارے عوام اپنے حکمرانوں سے سخت گیری کے علاوہ اس شفقت کی توقع بھی رکھتے ہیں جو بیمار بچوں کی مائیں تسلی دینے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

وہ شخص ناقابل علاج حد تک متعصب ہوگا جو یہ دعویٰ کرے کہ پاکستان ایران پر مسلط ہوئی جنگ کی وجہ سے توانائی کے بحران سے محفوظ رہ سکتا تھا۔ لوگوں کو ممکنہ بحران کیلئے تیار کرنے کے بجائے معاشی امور کے ماہر گردانے چند حکومتی ترجمان ٹی وی سکرینوں پر Panic Buying (گھبراہٹ میں ہوئی خریداری) جیسی بھاری بھر کم اصطلاحیں استعمال کرتے ہوئے عوام کو یقین دلاتے رہے کہ ہمارے ہمسائے میں چھڑی جنگ کے منفی اثرات سے پاکستان محفوظ رہے گا۔ ہمیں مسلسل اعتماد دلایا گیا کہ پاکستان میں ذخیرہ ہوا تیل 28دنوں کی ضرورت کے لئے کافی ہے۔ کہانیاں یہ بھی سنائی گئیں کہ ایران پاکستان آنے والے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے دے رہا ہے۔ جی کو بہلاتی کہانیوں کی تکرار کے باوجود ایک دن پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت یکمشت 55روپے بڑھادی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا گیا۔

ان دونوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کرتے ہوئے جواز یہ ایجاد ہوا کہ صارفین کی بے پناہ تعداد تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خوف سے انہیں بلاضرورت خریدکر ذخیرہ کرنا شروع ہوگئی ہے۔ تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی اصل وجہ ان کی نایابی نہیں بلکہ عوام میں بلاجواز خوف کی بنیاد........

© Daily Urdu