menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tiktok Ke Mujron Se Ubhra Mister Patlu Ka Qissa

62 0
05.11.2026

ٹِک ٹاک کے "مْجروں" سے اْبھرا مسٹر پتلو کا قصّہ

ملکی اور غیر ملکی سیاست کے اپنے تئیں "ماہر" ہوئے مجھ جیسے قلم گھسیٹ کو آج امریکہ میں ہوئے وسط مدتی انتخابات کے بارے میں لکھنا چاہیے تھا۔ دو دنوں سے مگر دل ودماغ پر ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہوا مسٹر پتلو نام کا شخص چھایا ہوا ہے۔ منگل کی صبح اٹھتے ہی اس کے بارے میں لکھنا چاہ رہا تھا۔ سوتے میں لیکن گردن کی کوئی رگ تن گئی۔ درد کی شدت سے آنکھ کھولنا بھی مشکل ہوگیا۔ کالم لکھنے کے بجائے پین کلرز اور آئی ڈراپس کی مدد لینے کو مجبور ہوا۔

پتلو کے نام سے مشہور ہوئے شخص کے بارے میں رواں ہفتے کے آغاز تک قطعاََ بے خبر تھا۔ مجھے زعم ہے کہ انٹرنیٹ کی ایجاد کے بعد متعارف ہوئے ٹویٹر اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے پاکستانی صحافیوں میں سرفہرست رہا ہوں۔ اتفاقاََ ان ہی دنوں "عرب بہار" کے بھی بہت چرچے تھے۔ قاہرہ کے التحریر سکوائر کا ڈنکا بج رہا تھا۔ مجھے بھی اپنے گرانقدر خیالات ٹویٹر کے ذریعے پھیلانے کی علت لاحق ہوگئی۔ دن کے کئی گھنٹے لیپ ٹاپ کھول کر اس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ مکالمے کے بجائے جھگڑوں میں مصروف رہتا۔

سوشل میڈیا کی وجہ سے زندگی اس لئے بھی اجیرن ہوئی محسوس ہوئی کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں نقب لگاکر انہیں بدنام کرنے کے حربوں سے قطعاََ بے خبر تھا اور 2011ء کے بعد ہمارے ہاں Youth Bulge نامی اصطلاح کا بہت چرچا تھا۔ جس پڑھے لکھے شخص سے ملو یاد دلاتا کہ پاکستان کی 60فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ وہ "نظام کہنہ" سے اُکتائے ہوئے ہیں۔ مجھ جیسے بڈھوں کو ستاروں پر کمند ڈالنے کے خواہاں نوجوانوں کے خیالات کو بغور سنتے ہوئے ان کی جانب سے "نئے پاکستان" کی خاطر بنائی راہ پر چلنا........

© Daily Urdu