menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Senator Lindsey Graham Ki Achanak Maut Par Phailti Sazishi Kahaniyan

23 0
14.07.2026

سینیٹر لنڈسی گراہم کی "اچانک موت" پر پھیلتی سازشی کہانیاں

ایک زمانہ تھا جب علم کے متلاشی افراد گھر بار چھوڑ کر غاروں میں بیٹھ جاتے تھے۔ کئی دنوں کے غوروخوض کے باوجود ان کے ذہنوں میں ابلتے سوالوں کے جواب میسر نہ ہوتے۔ غاروں سے نکل کر مرشدِ کامل کی تلاش میں دور دراز کے سفر پر روانہ ہوجاتے۔ سچ کی تلاش میں کنوئوں میں اُلٹا لٹکنے، بھوک سے بدحال چلّے کاٹنے اور دریائوں کے کنارے بیٹھ کر ریاضتوں کی داستانیں بھی سن رکھی ہیں۔

دورِ حاضر میں لیکن ہر وہ شخص جس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر چند پھیرے لگانے کے بعد خود کو عقل کل محسوس کرنا شروع ہوجاتا ہے۔ جو "بصیرت وحکمت" اپنے تئیں دریافت کرلی ہوتی ہے وہ عاجزی وانکساری سے اسے مزید افراد تک پہنچانے سے لیکن گریز کرتا ہے۔ اپنے سوا دیگر ا شخاص کو جاہل ہی نہیں بلکہ بدکردار وبدعنوان سمجھتے ہوئے لعنت ملامت کا نشانہ بھی بنائے رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا گویا غالب کا بیان کردہ وہ "کوئے ملامت" بن چکا ہے جس میں جانے سے گریز ہی میں عافیت ہے۔

بارہا اعتراف کرچکا ہوں کہ سوشل میڈیا کی بدولت زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطے کے لئے جو پلیٹ فارم متعارف ہوئے مجھ سادہ لوح نے انہیں بہت چائو سے اپنے "گرانقدر خیالات" کے اظہار کے لئے استعمال کرنا چاہا تھا۔ بسااوقات دن کے کئی گھنٹے لیپ ٹاپ پر بیٹھے ہوئے گزار دیتا۔ اس کے نتیجے میں پہلے فلموں اور پھر کتابوں سے دوری ہوئی۔ روایتی میڈیا میں عمر تمام گزارنے کے باوجود میری ذاتی زندگی اجنبیوں کا دردِ سر نہیں تھی۔ سوشل میڈیا کو علت کی طرح استعمال کرنا شروع ہوا تو معاشرے کو بدعنوان صحافیوں اور سیاستدانوں سے پاک کرنے کے جنون میں مبتلا افراد نے وہ بینک اکائونٹ اور پلاٹ بھی تلاش کرلئے جنہیں میں آج بھی ڈھونڈ رہا ہوں۔

اس کے علاوہ فیس بک سے چند ایسی تصاویر بھی اچک کر چار سو پھیلادی گئیں........

© Daily Urdu