menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Irani Balochistan Mein Great Game Ki Pakistan Mein Tapish

34 0
15.10.2026

ایرانی بلوچستان میں "گریٹ گیم" کی پاکستان میں تپش

گزشتہ کئی ہفتوں سے ہمارے ریگولر اور سوشل میڈیا کی توجہ خیبر پختونخوا پر مرکوز ہے۔ وہاں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ زیر بحث رہا۔ اب ان دونوں کے امتزاج پر مبنی اقدامات اٹھالئے گئے ہیں۔ ان کے نتائج پر تبصرہ آرائی قبل از وقت قیاس آرائی ہوگی۔ دہشت گردی مگر اس صوبے تک ہی محدود نہیں۔

دہشت گردی کی وجوہات فقط مقامی نہیں۔ برطانوی سامراج کی ہمارے خطے میں آمد کے چند ہی ماہ بعد 250سال قبل زار شاہی کے تحت توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا ہوئے روس کے ساتھ نام نہاد "گریٹ گیم" کا آغاز ہوگیا تھا۔ جو قضیہ شروع ہوا وہ روس میں کمیونسٹ انقلاب اور برطانیہ کی ہمارے خطے سے روانگی کے بعد بھی جاری رہا۔ اس کی انتہا میں "افغان جہاد" اور بعدازاں مذکورہ جہاد کے سرپرستوں ہی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف برسوں تک محیط جنگ جاری رہی۔ 2021کے اگست میں اس کے انجام پر طالبان فاتح کی صورت کابل لوٹ آئے۔

طالبان کی بطور فاتح کابل واپسی کا ہم سادہ لوح پاکستانیوں نے نہایت خلوص سے خیرمقدم کیا۔ مجھ جیسے جھکی مگر متنبہ کرتے رہے کہ "غلامی کی زنجیریں کٹ جانے" پر شاداں محسوس کرتے ہوئے ہمیں افغان قوم کی "اجتماعی یادداشت" ذہن میں رکھنا ہوگی۔ بطور فاتح کابل لوٹنے کے بعد طالبان نے اسے یاد رکھا۔ پاکستان میں اپنے "نظریاتی بھائیوں " کی امریکی افواج کے چھوڑے جدید ترین ہتھیاروں کی مدد سے پشت پناہی میں مصروف ہوگئے اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی ریاست اپنی بقا یقینی بنانے کے لئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج جمع ہنگامی حالات کے نفاذ کو مجبور ہوگئی ہے۔

"ذہن سازوں " کے بے پناہ ہجوم کے باوجود حکومت مگر اس تاثر کا مؤثر جواب اب تک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ خیبرپختون خوا میں گورنر راج جمع ہنگامی حالات کا نفاذ محض ایک سیاسی جماعت کی منتخب حکومت کی فراغت ہے۔ افغان دراندازی مذکورہ اقدام کا اہم ترین سبب ہے۔ ریاستی بیانیہ سازوں کو اس پہلو کی جانب توجہ مرکوز رکھنا........

© Daily Urdu