menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chaudhary Salik Hussain Ke Loose Ball Par Waqti Ronaq

41 0
13.11.2026

چودھری سالک حسین کے "لْوز بال" پر وقتی رونق

چند دیرینہ قارئین نے کسی نہ کسی طرح میرا فون نمبر حاصل کرنے کے بعد گفتگو کے لئے پیغام لکھا اور میں بذاتِ خود انہیں فون کرنے کو مجبور ہوگیا۔ گفتگو کا آغاز ہوتے ہی وہ گلہ کرنے لگے کہ بنیادی طور پر یہ کالم وہ ملکی سیاست کے بارے میں تازہ ترین جاننے کے لئے پڑھتے ہیں۔ چند دوستوں کو اردو پڑھنے میں دِقت محسوس ہوتی ہے۔ 1980ء کے وسط سے مگر وہ انگریزی میں لکھے میرے کالم پڑھا کرتے تھے۔ ان دنوں بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں۔ مجھے پڑھنے کی عادت مگر انہیں "نوائے وقت" کی ویب سائٹ پر لے جاتی ہے۔ ان سب کایک سطری گلہ یہ تھا کہ میں ملکی سیاست کے بجائے ٹی وی ڈراموں کے بارے میں لکھناشروع ہوگیا ہوں۔ معلوم یہ بھی کرنا چاہا کہ سیاست سے گریز کسی "دباؤ" کی وجہ سے تو نہیں۔ قارئین کی محبت سے شرمسار ہوا وضاحتیں دیتا رہا۔ سمجھانے میں لیکن ناکام رہا کہ میں کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں بلکہ برجستہ اور میری دانست میں جائز وجوہات کی بنا پر ملکی سیاست کو نظر انداز کرنا شروع ہوگیا ہوں۔

سیاست کے حوالے سے 2022ء کے برس عمران حکومت کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے فراغت کے بعد بے تحاشہ ذاتی تجربات ومشاہدات کی بدولت بالآخردریافت یہ کیا ہے کہ وطن عزیز میں سیاست نام کی شے موجود ہی نہیں۔ فقط محلاتی سازشیں ہیں۔ حکمران اشرافیہ کے طاقتور گروہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اقتدار کے کھیل رچاتے ہیں۔ اصولوں اور نظریات وغیرہ کا ان سے کچھ لینا دینا نہیں۔ محلاتی سازشوں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کے بعد ان سے جی اکتا گیا ہے۔ رزق کمانے کی مجبوری لاحق نہ ہوتی تو صحافت بھی چھوڑ دیتا جو اپنا وقار واعتبار ویسے بھی کھوبیٹھی ہے۔

لکھ اور بول کر رزق کمانا مگر لازمی ہو تو ایسے موضوعات........

© Daily Urdu