menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America Iran Muzakrat Ki Nakami Ka Pakistan Hariz Zimmedari Nahi

25 0
13.04.2026

امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی کا پاکستان ہرگز ذمہ دار نہیں

بین الاقوامی امور کا شاہد اور طالب علم ہوتے ہوئے میں بارہا متنبہ کرتارہا کہ امریکہ اور ایران کے مابین اسلام آباد میں ہوئے مذاکرات سے کسی حتمی معاہدے کی امید نہ رکھی جائے۔ اطمینان بخش حقیقت اگرچہ یہ ہے کہ عمان کی وساطت سے ہوئے مذاکرات سے "مثبت خبریں" آنے کے باوجود اسرائیل اور امریکہ نے باہم مل کر ایران پر جوجنگ مسلط کردی تھی اس کے چھ ہفتے گزرنے کے بعد ایران اور امریکہ ایک بارپھر مذاکرات کوآمادہ ہوگئے۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے باہم مل کر ان دونوں کو اسلام آباد آنے کورضا مند کیا۔ دو ہفتوں کی جنگ بندی بھی یقینی بنائی۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کے نائب جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک وفد یہاں آیا۔ ایران کے 14رکنی وفد کی قیادت وہاں کی قومی اسمبلی کے سپیکرنے کی جو پاسدارانِ انقلاب کی صفوں سے ابھرے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے مابین تنازعات کا آغاز فروری 1979ئکے اسلامی انقلاب کے فوری بعد شروع ہوگیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ سنگین سے سنگین تر ہوتا چلا گیا۔ لاعلاج خوش فہمی ہی سوچنے کو اُکساسکتی تھی کہ اسلام آباد میں محض چند گھنٹوں کی ملاقات کے بعدیہ دونوں ملک پانچویں دہائی میں داخل ہوئی مخاصمت کوبھلاکردوستی کی شاہراہ پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کرچلنا شروع ہوجائیں گے۔ عقل کی محتاجی پر مبنی اس سوچ کے ہوتے ہوئے بھی دل خوش فہم مگر توقع باندھے رہا کہ اتوار کی صبح اٹھوں گا توخیر کی خبرمل جائے گی۔ خیر کی خبر کی امید باندھتے ہوئے ہفتے کی رات دل مضطر کوفشارخون سے محفوظ رکھنے اور ذہن کو اطمینان دینے والی دوائیں کھاکر بسترمیں گھس گیا۔ 8بجے کے قریب مگر سرہانے رکھا موبائل گوں گوں کی مسلسل آوازوں سے جگانا شروع ہوگیا۔ اسے اٹھایا تو ٹیلی........

© Daily Urdu