Sona Aur Aam Admi
2026 کے آغاز کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں نے جو اُڑان بھری، اس نے صرف عالمی منڈیوں کو ہی نہیں چونکایا بلکہ پاکستان کے عام آدمی کو بھی ایک نئی فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 5,097 ڈالر تک جا پہنچا، جبکہ پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ کر 5 لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ یہ وہ سطح ہے جہاں سونا اب زیور نہیں، خواب بنتا جا رہا ہے اور وہ خواب جو ہر کسی کی دسترس میں نہیں رہا۔
ایک وقت تھا جب بیٹی کی شادی کے لیے تھوڑا تھوڑا سونا جوڑنا متوسط طبقے کی روایت ہوا کرتی تھی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ عام تنخواہ دار آدمی کے لیے ایک تولہ سونا خریدنا بھی کئی مہینوں کی کمائی کے برابر ہو چکا ہے۔ چاندی کی قیمت........
