menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hafza, Zubani Adab, Tehreeri Adab, Shanakht

17 0
saturday

حافظہ، زبانی ادب، تحریری ادب، شناخت

یونانی فلسفی ایمپیڈوکلیز (Empedocles) نے کہا تھا کہ آدمی: پانی، ہوا، آگ اور خاک سے بنا ہے۔ سچ یہ ہے کہ آدمی کی ترکیب میں پانچواں عنصر بھی شامل ہے: یاد۔

ہمارے جسم مالیکیولز کا پیچیدہ مجموعہ ہیں، مگر ہم۔۔ ہم بہ طور شخص اور بہ طور قوم۔۔ یادوں سے بنے ہیں۔ ہم دوسروں سے اس لیے جدا ہیں کہ ہماری یادیں جدا ہیں۔ ہم دوسروں کی مانندبھی اس لیے ہیں کہ ہماری یادیں مشترک ہیں۔

یادیں، ہماری شخصی انفرادیت اور اجتماعی شناخت کی معمار اور نگہبان ہیں۔ یادیں، خزاں میں اڑتے پتوں کی مانند ہوا کرتی ہیں، منتشر، بے ترتیب، محض ایک انبار۔ ہم انھیں باہم جوڑتے ہیں، انھیں ایک ترتیب میں لاتے ہیں، یعنی ایک کہانی بناتے ہیں۔

ہماری اپنی یادوں سے بنی، ہمارے اپنے پیرائے میں کہی گئی کہانی ہی ہماری شناخت ہے۔ ہماری ذاتی شناخت ہو یا قومی یا پھر عالمی شناخت، وہ کہانی پر اٹکی ہوئی ہے۔ اس کہانی کے واقعات میں ردّ وبدل کردیں یا ان واقعات کی ترتیب بدل دیں، آپ کی شناخت بدل جائے گی۔

ہم اپنی یادوں اور ان سے بنی ہوئی کہانیوں کو مسلسل دہر اکر، دراصل اپنی شناخت کی حفاظت کرتے ہیں۔ جنھیں ہماری شناخت سے اختلاف یا خطرہ ہوتا ہے، وہ ہماری یادوں اور کہانیوں میں خلل ڈالتے ہیں، ہماری کہانیوں میں ہمیں خاموش کردیا کرتے ہیں یا نکال دیا کرتے ہیں، یا ہمیں اپنی ہی کہانیوں میں قتل کردیا کرتے ہیں اور پھر وہ ہماری کہانیاں وہ لکھتے ہیں۔

ہم اپنی کہانیوں سے غائب اور جلا وطن ہوجایا کرتے ہیں۔ پھر ہم اپنی شناخت کے ساتھ نہیں جیتے، دوسروں کی مسلط کی گئی شناخت بسر کرتے ہیں۔ ایک شخص، دوسرے کی زندگی بسر نہیں کرسکتا، وہ دوسرے کی بسر کی ہوئی زندگی کا مردہ بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ لیکن یادیں اور ان پر مبنی کہانیاں، ہمیں شناخت کے سوا بھی بہت کچھ دیتی ہیں۔

یہ یادیں ہی ہیں جو ہمیں خوشی، رنج، اداسی، ناستلجیا، مراجعت کی آرزو اور کبھی کبھی ندامت اور اپنے آپ سے جنگ میں بھی مبتلا کر دیا کرتی ہیں۔ یادیں، آدمی کو باقاعدہ لہولہان کرسکتی ہیں۔ یادیں، ہمارے لیے ایک گوشہ نشاط بھی ہوا کرتی ہیں اور ایک خطہ حزن بھی۔

یادیں ہمیں پَر بھی عطاکرتی ہیں اور ہمارے پاؤ ں کی زنجیر بھی بن جایا کرتی ہیں۔ یادیں، آدمی کے وجود کے سب اطراف واکناف میں پھیل جایا کرتی ہیں۔ خود ادب اور یادداشت کے تعلق کی بھی ایک کہانی ہے۔ اس کہانی کا پہلا واقعہ تحریر کی ایجاد اور مٹی کی لوحوں یا........

© Daily Urdu