menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Generation Z Aur Kuch Mughalte

3 1
02.02.2026

کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ 1997ء سے 2012ء کے درمیان پیدا ہونے والی پوری جنریشن زی ہی ماں، باپ سمیت بزرگوں کو کچرا سمجھتی ہے اور خود کو عقل کل، جیسے ایک فنکارہ کے بیٹے کا پیش کردہ نظریہ جو "بُومرز" (یعنی 1964ء سے 1946ء کے درمیان پیدا ہونے والوں) کو مسترد کرتا ہے، ان کی خدمات کی نفی کرتا ہے مگر کیا یہ دلچسپ نہیں کہ وہ جس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی بنیاد پر خود کو جینئس سمجھتا ہے وہ بومرز کی ہی ایجاد کی ہوئی چیزیں ہیں۔

خود کو ارسطو، افلاطون، بقراط اور سقراط سے بھی عقل مند سمجھنے والی اس "جنریشن زی" سے آپ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر لے لیں، ان کی حیثیت اس الو سے زیادہ نہیں ہوگی جسے مئی، جون کی دھوپ میں باہر بٹھا دیا گیا ہو۔ اس جنریشن کے امتحانات میں کیلکولیٹر ہی نہیں بلکہ سمارٹ فونز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی اجازت دی جا رہی ہے مگر اس کے باوجود ان کی اکثریت کاپی پیسٹ کرنے میں بھی نکمی، نکھٹو اور نااہل ہے جبکہ اس سے پہلے ریاضی اور فزکس کے مسائل میں بھی کیلکولیٹر تک کے استعمال کی اجازت نہیں ہوتی تھی، مشینوں کی بجائے اپنا دماغ استعمال کرنا پڑتا تھا۔

جنریشن زی کے حوالے سے کچھ مغالطے بہت اہم ہیں جن میں سب سے پہلا یہ ہے کہ یہ بہت سمارٹ ہیں کیونکہ یہ سمارٹ فونز کا استعمال جانتے ہیں مگر میرا مدعا یہ ہے کہ جدید مشینوں کے استعمال کے جاننے آپ کی فطری ذہانت اور قدرتی صلاحیت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ میٹرک کی ڈگری والے کے کام کے آزمائے بغیر یہ سمجھیں کہ وہ ڈگری کے بغیر والے سے زیادہ بہتر ہے۔ آج کے دور میں ڈگری محض آپ کے باپ کے تعلیمی اداروں کو دی........

© Daily Urdu