menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Basant Ne Maryam Ko Super Cm Bana Diya

41 28
09.02.2026

ہم جیسے احتیاط پسندوں کی احتیاطیں دھری کی دھری رہ گئیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کو محفوظ بنا کے دکھا دیا، یقین جانیے مجھے جمعہ، ہفتہ تک یہ یقین نہیں تھا کہ بسنت جانیں لیے بغیر بھی ہو سکتی ہے چاہے حکومت جتنے مرضی اقدامات اور انتظامات کر لے مگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے پر اپنی انتظامی گرفت، ثابت کر دی۔ یہ وہ فیصلہ تھا جو پنجاب کے طاقتور ترین وزرائے اعلیٰ بھی نہیں لے سکے تھے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔

ہماری نسل نے بسنتیں دیکھی ہوئی ہیں سو اپنے تجربات اور مشاہدات کی بنیاد پر مجھے یہ کہنے میں عار نہیں کہ ہلاکتیں تو ایک طرف رہیں اس مرتبہ بجلی کی بھی بندش کم رہی جو پہلے بہت زیادہ ہوا کرتی تھی۔ ہم ٹریفک کے نظام میں جس طبقے کو سب سے زیادہ شتر بے مہار سمجھتے ہیں وہ موٹرسائیکل سواروں کا طبقہ ہے۔ اس پر قانون کا اطلاق سب سے زیادہ مشکل ہے۔ یہ ہیلمٹ پہننے کو تیار نہیں ہوتا، یہ کیمرے لگے ہونے کے باوجود ٹریفک سگنلز کی پابندی کرنے پر تیار نہیں ہوتا، یہ سب سے زیادہ ون وے کی خلاف ورزی کرتا ہے، آدھوں سے زیادہ کے اشارے، بیک لائٹ اور بیک ویو مرر نہیں ہوتے مگر حکومت پنجاب نے، لاہور کی انتظامیہ نے کمال کر دکھایا کہ پچانوے فیصد سے بھی زائد موٹرسائیکلوں پر حفاظتی راڈز لگوا دئیے جس کے بعد ڈورسے گلے کٹنے والا کام نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔

پہلے روز جن دو ہلاکتوں کی خبر آئی ان میں سے ایک اس احمق (معذرت کے ساتھ) کی تھی جو پتنگ اتارنے کے لیے کھمبے پر بہت اوپر تک چڑھ گیا اور تاروں سے کرنٹ لگوا بیٹھا۔ دوسری........

© Daily Urdu