menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dehli Mein Pakistan Ki Tehzeebi Safaratkari

14 0
latest

دہلی میں پاکستان کی تہذیبی سفارت کاری

21 نومبر 2026 دہلی کی فضاؤں میں ایک بار پھر غالب کا ذکر ہے، مگر اس مرتبہ غالب کی شاعری کا حوالہ دینے والا کوئی ہندوستانی ادیب نہیں بلکہ پاکستان کا ایک وفاقی وزیر ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے جب انگریزی کے بجائے اردو میں گفتگو کا فیصلہ کیا تو اس کے پیچھے صرف زبان سے محبت کا جذبہ نہیں بلکہ ایک گہرا تہذیبی اور سفارتی پیغام بھی موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ غالب کے مقبرے سے چند کوس کے فاصلے پر بیٹھ کر انگریزی میں بات کرنا انہیں عجیب محسوس ہو رہا ہے، اس لیے وہ اپنے دل کی آواز اردو میں سنانا چاہتے ہیں۔ پھر غالب کے دادا کے سمرقند سے دہلی آنے، غالب کی فارسی سے محبت اور اردو کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اپنے خطاب کو ایک ایسے ادبی اور تہذیبی رشتے سے جوڑ دیا جس کی جڑیں دہلی، لکھنؤ اور لاہور تک پھیلی ہوئی ہیں۔

ان کا یہ جملہ کہ آوازیں تو بہت سی ہیں، شعرا بھی بہت ہیں، مگر غالب کا اندازِ بیان اور ہے، دراصل اس مشترکہ تہذیبی ورثے کی خوب صورت ترجمانی تھا جسے سیاسی سرحدیں تقسیم تو کر سکتی ہیں لیکن تاریخ سے مٹا نہیں سکتیں۔

مصدق ملک کی تقریر کا ایک اور اہم پہلو پاکستان کی تہذیبی شناخت کا وسیع تاریخی تناظر تھا۔ انہوں نے گندھارا، وادی سندھ، ٹیکسلا، وسطی ایشیا، افغانستان اور ایران کے تہذیبی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی شناخت کسی ایک تہذیب یا نسل کی مرہونِ........

© Daily Urdu