Qaumi Siasat Aur Subon Ki Taqseem Ka Mamla
قومی سیاست اور صوبوں کی تقسیم کا معاملہ
وطن عزیز کی قومی سیاست اس وقت ایک انتہائی دلچسپ اور غیر یقینی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ قومی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دوسری جانب سیاسی رابطوں، ملاقاتوں اور مفاہمت کی کوششوں کا سلسلہ بھی بدستور برقراررکھاجارہا ہے۔ بظاہر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالف دکھائی دیتی ہیں لیکن پس پردہ سیاسی رابطے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ہر جماعت اپنے سیاسی مفادات اور مستقبل کی حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے چالیں چل رہی ہے۔
اس تمام سیاسی ماحول میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ طرزِ سیاست خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چند روز قبل انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا، ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پھر کراچی میں پریس کانفرنس کے ذریعے کھل کر ان کی حمایت کا اظہار کیا۔ اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی انتہائی سخت مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں اور کراچی میں خون کی ندیاں بہہ سکتی ہیں۔ انہوں نے موجودہ نظام کی ناکامی پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
لیکن دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اگلے ہی روز سیاسی بڑوں کی بیٹھک کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا ایک اور بیان سامنے آیا کہ ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اپنی پانچ........
