Islah Ka Mahina
رحمتوں اور برکتوں والا عظیم مہینہ اپنی آمد کی نوید سنا رہا ہے۔ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جو نہ صرف رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع بھی ہے۔ رمضان المبارک درحقیقت ایک ایسا روحانی موسمِ بہار ہے جس میں بندۂ مومن کو اپنی زندگی کے ہر پہلو پر غور و فکر کا موقع ملتا ہے۔
عموماً ہم رمضان المبارک کو عبادات کے ساتھ خاص کر لیتے ہیں، جو بلاشبہ اس مہینے کا بنیادی تقاضابھی ہے۔ ہم نمازوں کی پابندی کرتے ہیں، خشوع و خضوع کے ساتھ تراویح کا اہتمام کرتے ہیں، تہجد کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، قرآنِ کریم کی تلاوت، ذکر و اذکار اور دعاؤں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ یہ سب اعمال یقیناً باعثِ اجر و ثواب ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف عبادات ہی رمضان کا اصل مقصد ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ رمضان المبارک صرف عبادات ہی نہیں بلکہ معاملات کی اصلاح کا بھی مہینہ ہے۔ جس طرح ہم عبادات میں اضافہ کرتے ہیں، اسی طرح ہمارے اخلاق، رویّے، لین دین اور کاروباری معاملات میں بھی واضح تبدیلی آنی چاہیے۔ روزہ داروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا، اشیائے ضروریہ اور بالخصوص کھانے پینے کی اشیاء........
